اتوار، 2 اگست، 2015

اج سک متراں دی ودھیری اے ۔ KLAM PIR MEHAR ALI SHAH

اج سک متراں دی ودھیری اے
کیوں دلڑی اداس گھنیری اے
لوںلوں وچ شوق چنگیری اے
اج نیناں نے لائیاں کیوں جھڑیاں
مکھ چند بدر شاشانی اے
متھے چمکے لاٹ نورانی اے
کالی زلف تے اکھہ مستانی اے
مخمور اکھیں ہن مدھ بھریاں
اس صورت نوں میں جان آکھاں
جان آکھاں کے جان جہان آکھاں
سچ آکھاں تے رب دی شان آکھاں
جس شان تھیں شاناں سب بنیاں
سبحان اللہ ما اجملک
ما احسنک مااکملک
کتھے مہر علی کتھے تیری ثنا​
گستاخ اکھیں کتھے جا اڑیاں۔

خوشبو ہے دو عالم میں تری اے گل چیدہ۔ ۔ مزید پیاری پیاری نعتیں

خوشبو ہے دو عالم میں تری اے گل چیدہ
کس منہ سے بیاں ہوں ترے اوصاف حمیدہ

تجھ سا کوئی آیا ہے ، نہ آئے گا جہاں میں
دیتا ہے گواہی یہی ، عالم کا جریدہ۔۔۔

اے ہادئ برحق تیری ہر بات ہے سچی
دیدہ سے بھی بڑھ کر ہے ترے لب سے شنیدہ


اے رحمت عالم تیری یادوں کی بدولت
کس درجہ سکوں میں ہے مرا قلب تپیدہ

خیرات مجھے اپنی محبت کی عطا کر
آیا ہوں ترے در پہ بہ دامان دریدہ

تو روح زمن ، روح چمن ، روح بہاراں
تو جان بیاں ، جان غزل ، جان قصیدہ

یوں دور ہوں تائب میں حریم نبوی سے
صحرا میں ہو جس طرح کوئی شاخ بریدہ

محترم حفیظ تائب​

مجموعہ نعت ۔ پیاری پیاری نعتیں


میرا پیمبر عظیم تر ہے
میرا پیمبر عظیم تر ہے

کمالِ خلاق ذات اُسکی
جہان ِ ہستی حیات اُسکی
بشر نہیں عظمت ِ بشر ہے
میرا پیمبر عظیم تر ہے

میرا پیمبر عظیم تر ہے
میرا پیمبر عظیم تر ہے

وہ شرعِ احکام ِ حق تعالیٰ 
وہ خود ہی قانون خود حوالہ
وہ خود ہی قرآن خود ہی قاری
وہ آُ پ مہتاب آپ ہالہ
وہ عکس بھی آئینہ بھی وہ ہے
وہ نکتہ بھی خط بھی دائرہ بھی

وہ خود نظارہ ہے خود نظر ہے 
میرا پیمبر عظیم تر ہے

میرا پیمبر عظیم تر ہے
میرا پیمبر عظیم تر ہے

شعور لایا کتاب لایا
وہ حشر تک کا نصاب لایا
دیا بھی کامل نظام اسنے
اور آپ ہی انقلاب لایا
وہ علم کی اور عمل کی حد بھی
ازل بھی اُ سکا ہے اور ابد بھی

وہ ہر زمانے کا راہبر ہے
میرا پیمبر عظیم تر ہے

میرا پیمبر عظیم تر ہے
میرا پیمبر عظیم تر ہے

وہ آدم و نوح سے بھی زیادہ
بلند ہمت بلند ارادہ
وہ زُہد عیسیٰ سے کوسوں آگے
جو سب کی منزل وہ اُسکا جادہ
ہر اک پیمبر نہاں ہے اُس میں
ہجومِ پیمبراں ہے اُس میں

وہ جس طرف ہے خدا اُدھر ہے
میرا پیمبر عظیم تر ہے

میرا پیمبر عظیم تر ہے
میرا پیمبر عظیم تر ہے

بس ایک مشکیزہ اک چٹائی 
ذرا سی جو ایک چارپائی
بدن پہ کپڑے بھی واجبی سے
نہ خوش لباسی نہ خوش قُبائی
یہی ہے کل کائنات جسکی
گنی نہ جائیں صفات جسکی

وہی تو سلطان بحروبر ہے
میرا پیمبر عظیم تر ہے

میرا پیمبر عظیم تر ہے
میرا پیمبر عظیم تر ہے

جو اپنا دامن لہو سے بھر لے
مصیبتیں اپنی جان پر لے
جو تیغ زن سے لڑے نہتا
جو غالب آکر بھی صلح کر لے
اسیر دشمن کی چاہ میں بھی
مخالفوں کی نگاہ میں بھی

امین ہے صادق ہے معتبر ہے
میرا پیمبر عظیم تر ہے

میرا پیمبر عظیم تر ہے
میرا پیمبر عظیم تر ہے

وہ خلوتوں میں بھی صف بصف بھی
وہ اِس طرف بھی وہ اُس طرف بھی
محاذ و ممبر ٹھکانے اُسکے
وہ سربسجدہ بھی رس بکف بھی
کہیں وہ موتی کہیں ستارہ
وہ جامعیت کا استعارہ

وہ صبح تہزیب کا گوہر ہے 
میرا پیمبر عظیم تر ہے

میرا پیمبر عظیم تر ہے
میرا پیمبر عظیم تر ہے

شاہ مدینہ ﷺ شاہ مدینہ ﷺ ۔ سارے نبی تیرے در کے سوالی

شاہ مدینہ ﷺ شاہ مدینہ ﷺ
یثرب کے والی
سارے نبی تیرے در کے سوالی
شاہ مدینہ ﷺ شاہ مدینہ ﷺ

جلوے ہیں سارے تیرے ہی دم سے
آباد عالم تیرے کرم سے
باقی ہر اک شہ نقش خیالی
سارے نبی تیرے در کے سوالی
شاہ مدینہ ﷺ شاہ مدینہ ﷺ

تیرے لئے ہی دنیا بنی ہے
نیلے فلک کی چادر تنی ہے
تو اگر نہ ہوتا دنیا تھی خالی
سارے نبی تیرے در کے سوالی
شاہ مدینہ ﷺ شاہ مدینہ ﷺ


تو نے جہاں کی محفل سجائی
تاریکیوں میں شمع جلائی
ہر سمت چھائی ،رات کالی
سارے نبی تیرے در کے سوالی
شاہ مدینہ ﷺ شاہ مدینہ ﷺ

قدموں میں تیرے عرش بریں ہے
تجھ سا جہاں میں کوئی نہیں ہے
کاندھے پہ تیرے کملی ہے کالی
سارے نبی تیرے در کے سوالی
شاہ مدینہ ﷺ شاہ مدینہ ﷺ۔

مذ ہب ہے تیرا سب کی بھلائی
مسلک ہے تیرا مشکل کشائی
دیکھ اپنی امت کی خستہ حالی
سارے نبی تیرے در کے سوالی
شاہ مدینہ ﷺ شاہ مدینہ ﷺ۔

ہے نور تیرا شمس و قمر میں
تیرے لبوں کی لالی گہر میں
پھولوں نےتیری خوشبو چرا لی
سارے نبی تیرے در کے سوالی
شاہ مدینہ ﷺ شاہ مدینہ ﷺ۔

نعت نبی Headline Animator

Search for islamic sites